Wednesday, October 21, 2009

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی شروع

فیصل آباد
  پاکستان سے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اسلام آباد سے پہلی حج پرواز چار سو اڑسٹھ عازمین حج کو لے کر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے نائن ایٹ زیرو ون فیصل آباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ رحیم یار خان سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے نائن نائن زیرو ون پر ایک سو سولہ مسافر سوار تھے۔ پشاور ائیر پورٹ سے پی ائی اے کی پہلی پرواز پی کے ون نائین زیرو فائیو تین سو انتیس عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوئی۔ عازمین کو سخت سیکیورٹی میں حاجی کیمپ سے پشاور ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔ ائیر پورٹ کے باہر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزارت حج کی جانب سے عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کو ساتھ نہ لائیں۔کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز سے روانہ ہونے والے تین سوستانوے عازمین کو اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے حج ٹرمینل سے رخصت کیا۔ کراچی سے ایک ماہ میں پی آئی اے کی ایک سو اکانوے پراوزوں کے ذریعے ایک لاکھ چھبیس ہزار عازمین جدہ اور مدینہ جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment