Wednesday, October 21, 2009

امریکی سینیٹر لوگر بل پر مطمئن نہیں کرسکے، نواز

لاہور
   مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر جان کیری انہیں کیری لوگر بل پر مطمئن نہیں کر سکے۔ لاہور میں شاہی قلعہ کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹر کیری لوگر بل پر انکے تحفظات دور نہیں کرسکے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے مضافات میں نیشنل پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں عوام کو تفریح کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اسی طرز پر دوسرے اضلاع میں بھی نیشنل پارکس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اپنی جگہ لیکن عوامی تفریح کے مقامات کی بحالی کے کاموں کو نہیں روکا جاسکتا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ لاہور تاریخی پس منظر کا شہر ہے اور ثقافتی ورثے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ عوام کو بہتر تفریحی سہولیات میسر ہو سکیں۔

No comments:

Post a Comment