اسلام آباد
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کچھ ثبوت ملے ہیں اور بیک ڈور چینل کے ذریعے اس پر کام کررہے ہیں۔آج نیوز کے پروگرام بولتا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ ایسی اطلاعات ہیں کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں تاہم وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا سے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ کیری لوگر بل پر پاکستان کے خدشات سے امریکی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ایک سوال پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا جان کیری کا ملازم نہیں بلکہ ان کی کمپنی انٹرن شپ کررہاتھا۔پاک ایران تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک ایران تعاون پر یقین رکھتے ہیں

No comments:
Post a Comment